27فروری کا لانگ مارچ حکومت کے خاتمے کی بنیاد اور تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،نواب ثناءاللہ زہری
کوئٹہ /کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 27فروری کا لانگ مارچ حکومت کے خاتمے کی بنیاد اور تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی اس سے تنگ آچکے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں قوم جلد ہی عوام دشمن حکومت کے خاتمے کی نوید سنے گی، یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری،
- Advertisement -
پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کراچی میں جھالاوان ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے جھالاوان ہاوس میں ملاقات کی اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،
فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی اور ندیم خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی،ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور بلوچستان کے کارکنان کی شرکت و انتظامات پارٹی کو بلوچستان بھر میں فعال و منظم کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔
[…] پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خا ن زہری اورجے یوآئی کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر […]