MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مر چکی ہے، مریم نواز

0 539

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مری میں سیاحوں کے پھنسنے اور گاڑیوں میں موجود افراد کی اموات کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین! خیال رہے کہ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفانی طوفان کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہوئے، ایک ہزار سے زائد گاڑیاں ابھی تک پھنسی ہوئی ہے۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سیاحوں کے مری میں پھنسنے اور گاڑیوں میں اموات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے۔ حکومت کی صلاحیت کا یہ عالم ہے کہ ٹریفک انتظامات کرنے کے بھی قابل نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.