MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا؟ فیصل کنڈی کا عمران خان سے سوال

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران خان آپ کا کیا نام ہے؟ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان؟۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے اور غلط بیانی ان کا منشور ہے، سائفر ڈرامہ پٹ چکا، آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا کہ عمران خان پہلے متاثرینِ سیلاب کو 14 ارب روپے دیں پھر کال کا شوق پورا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.