MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مری سانحہ سے پورے ملک کو دکھ اور درد ہوا ہے، جان محمد جمالی

0 648

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے مری میں برفباری کی وجہ سے سڑک پر پھنسے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری سانحہ سے پورے ملک کو دکھ اور درد ہوا ہے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پورا ملک سوگوار ہے۔

- Advertisement -

مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز کو دیکھ کر یہ کہنا ٹھیک ہو گا کہ سیاح ایسے جگہوں پر سفر کرنے سے قبل موسم کی شدت کا ضرور جائزہ لیں اور موسم کی خرابی کی صورت میں ایسے جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں۔ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کے بغیر ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس سانحے میں جانبحق ہو گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.