MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیرپور(مسائل نیوز)سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.