فواد چوہدری اور ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات امریکی محکمہ خارجہ کا حیران کن ردعمل آگیا
واشنگٹن(مسائل نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کی کسی فرد یا گروپ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ امریکی حکام مختلف سیاسی شخصیات اور عہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کے تحفظات کو نوٹ کرلیا ہے۔بھارتی حکومت سے کہیں گے کہ وہ ہر طبقے کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔بھارتی حکام سے رابطوں میں مذہبی آزادی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پر […]
[…] نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں […]
[…] نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع […]