MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

0 87

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم کی منظوری دی جاتی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 وی آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا باقی تمام نکات مسترد کر دیئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.