MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکے لیے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ڈیل کےمنتظر ہیں ،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی کال آئی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے راولپنڈی میں تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الٰہی کی سیاست کا نصب العین ہے، جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔
جبکہ ق لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ جب عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیں تو ہم نے متحد ہو کر باہر نکلنا ہے، وقت آ گیا ہے عوام اپنے ملک اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت کے قیام کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کی حمایت کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چوہدری برادران کے دوبارہ سے روابط بحال ہو گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.