MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناموسِ ریاست تحفظِ پاکستان

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کالمکار: جاوید صدیقی

- Advertisement -

ایک مسلمان ایک پاکستانی کیلئے اپنی جان سے زیادہ ناموسِ رسالت ﷺ عزیز ھے وہیں دینِ الہٰی اور قرآنی حکم کے مطابق ناموسِ ریاست اور تحفظ پاکستان کا فرائض بھی مقدم و محترم ھیں۔ وہ مسلمان ھو ہی نہیں سکتا جسے اپنے وطن کی ناموس اور تحفظ کا احساس نہ ھو ایسے لوگ وطن اور اسلام کیلئے بدنامی کا باعث اور پریشان و رکاوٹ بنتے ہیں۔ ھر زمانے میں ھر دور میں مسلم و غیر مسلموں کی نظریاتی و جنگی محاذ آرائی میں دشمنانان اسلام مسلم ریاستوں سے ایسے گروہ در گروہ منتخب کرتے ھیں جو ان کی غلامی اور تابعداری میں تمام حدیں پار کر جائیں۔ ھمارے استاد ایسے لوگوں کو منافق ریاکار اور مکار کے نام سے پکارتے تھے ان کے مطابق ایک گھر میں ہلکی پھلکی لڑائی ھوتی رہتی ھے مگر مجال ھے کہ آس پاس کسی کو کانوں کان خبر پہنچے لیکن زمانہ کی جدیدیت اور سائنسی آلات کا جس قدر منفی استعمال ھمارے ملک پاکستان میں کیا جاتا ھے دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ھمارے ملک میں بیرونی طاقتوں نے اپنے غلاموں کو یکجا کرکے پاکستان میں جمہوریت کا بیج بویا اور ایسا آئین بنایا جس سے کبھی بھی عدل و انصاف میسر نہ ھوسکے تاکہ پاکستان اسلامی ریاست کی جانب قدم نہ بڑھائے اس کیلئے ان بیرونی طاقتوں نے نام نہاد مذہبی تنظیموں کو پالنا شروع کیا اور بھاری مالی اعانت کے ذریعے اسلامی شعائر اسلامی ترجیحات اور اسلامی معاشرے کو تار تار کرایا۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! یہ حقیقت ھے کہ ستر سالوں سے ملک پاکستان کے اقتدار پر بیرون ملک امریکہ کی مداخلت پر ہی نظام چلتا رھا یہ سلسلہ تا حال جاری ھے۔ یہودی زائنسٹ نے امریکہ میں بیٹھ کر سب سے پہلے نائن الیون کا ڈرامہ رچایا پھر دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیا اس کے عزائم کی تکمیل ترویج اور تشریح میں دنیا بھر کی میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا جس میں پاکستانی میڈیا بھی شامل رہی ہیں۔ اب یہ یہودی زائینسٹ دنیائے اسلام کی سب سے بڑی طاقت پاکستان کو کمزور کرنا توڑنا اور برباد کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے انھوں نے سابقہ غداروں سہولتکاروں سے کام بہت لیئے مگر حاصل مقصد تک نہیں پہنچ سکے اب یہ کھلاڑی کو میدان میں اتار کر ایک اور کوشش کررھے ھیں۔ ان کھلاڑیوں نے وہ کچھ کردیا جو کسی نے نہیں کیا تھا اسی لیئے گولڈ اسمتھ کے تعاون سے نئی ڈرامائی اقساط کا سلسلہ شروع کردیا گیا ھے۔ اب میں اپنے قارئین کو بتاتا چلوں کہ یہودی زائینسٹ کے احکامات کی تکمیل کیلئے جس قدر دیگر سیاسی جماعتوں سوائے جماعت اسلامی اپنے محافظوں کی ہرزہ سرائی کی جاتی رہی ھے اب اس میں کھلاڑیوں نے شدت پیدا کردی ھے اور دنیا بھر میں پھیلے ھوئے پاکستانی دشمنوں کو پیغام دے رھے ہیں کہ ھم سب غلام ایک ھیں بظاھر اختلافات کا ڈرامہ رچائے ھوئے ھیں۔۔۔۔ معزز قارئین!! میجر جنرل فیصل نصیر انٹیلیجنس کور کے کیریئر انٹیلیجنس آفیسر ہیں اس پروفیشنل آفیسر کو فوج اور انٹیلیجنس حلقوں میں سپر اسپائی کے نام سے جانا جاتا ہے، اس آفیسر نے پورے پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف بہت کامیاب آپریشن کئے ہیں جسکے بعد بہت حد تک دہشتگردی کہ واقعات میں کمی واقع ہوئی ھے، اب یہ ڈی جی سی آئی ایس آئی ہیں یہ عہدہ ڈی جی آئی ایس آئی کے بعد سب سے اہم عہدہ مانا جاتا ہے۔ اب نیازی اس آفیسر کو بغیر کسی ثبوتوں کے بلاوجہ متنازعہ بنا رہا اور بدنام کر رہا نیازی کی اس گھناؤنی تنقید اور سازش کو انڈین میڈیا بہت زیادہ کوریج دے رہا اور اس کوریج کی وجہ اس آفیسر کا بلوچستان میں پوسٹنگ کہ دوران انڈین دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل تباہ کرنا تھا، کلبھوشن یادو نامی جاسوس کو پکڑنے میں بھی اسی پروفیشنل آفیسر کا ہاتھ تھا ‏لیکن اب عمران نیازی اور اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اس پروفیشنل آفیسر کہ خلاف باقاعدہ کمپین چلا کر درحقیقت انڈیا کو خوش کررہی ہے، پاکستان کے بہادر جرنل فیصل نصیر پوری قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل شہاب الدین خان غازی اور ریٹائرڈ میجر جنرل اعجاز حسن نے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار سے گزارش کی ھے کہ نام نہاد سیاسی لیڈر عمران نیازی نے جو افواج پاکستان پر الزامات لگائیں ہیں آپ مذمت مت کریں بلکہ فوری مارشل لاء کا اعلان کردیں ہم تو عرصہ دو سالوں سے جی ایچ کیو ہائی کمان کور سے گزارش کرتے آرہے ہیں کہ پاکستان کے جو حالات ہیں بہت ہی نازک صورت حال سے دوچار ییں اور تمام نام نہاد سیاسی جمہوری لیڈران نے مل کر وطن پاکستان کی غریب قوم اور معیشت کا خون چوسا ہے ہر ایک لوٹ مار کررہا ہے اس وقت سینتالیس ہزار ارب ڈالرز کا قرض ہوچکا ہے یہ کون بھرے گا۔ اس قرضہ کے جواب دار صرف یہ ہی جمہورے ہیں۔ عجیب بات ہے کہ امریکی سازش کے آڑ میں یہ نام نہاد عمران نیازی آج تک صرف اور صرف آئی ایس آئی پاک افواج و جنرلز سپاہ سالار کو ہی آخر نشانہ کیوں بنا رہا ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل شہباب الدین خان سابق کرنل مشتاق محسن کرنل اسحاق خان میجر جنرل اعجازحسن مولانا علامہ مبارک قادری سمیت دیگر رہنماوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی سندھ کوئٹہ میں کال دی جائیگی اور ہم ثابت کریں گے کہ افواج پاکستان کیساتھ اکثریت عوام کھڑی ہے جو آئی ایس آئی پاک افواج سے محبت کرتے ہیں۔ آخر یہ کس طرح کی سیاست چل رہی ہے کہ صرف ہمارے حساس ادارہ آئی ایس آئی اور پاک افواج کو بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم عمران نیازی کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر تمہاری عزت ہے تو صرف پاکستان کی وجہ سے عزت ہے تم یہ بھول گئے ہو اگر تم اپنے محافظوں افواج پاکستان کی عزت کرو گے تو قوم تمہاری عزت کرے گی۔معزز قارئین۔۔۔۔!! آئین پاکستان کی رو سے کسی بھی حساس ادارہ کی ہرزہ سرائی اور بناء ثبوت منفی تنقید اور متنازعہ بنانا غداری کے زمرے میں آتا ھے ایسے کسی بھی عمل پر فوجی عدالت میں کیس چلتا ھے اور سول کورٹ اس بابت کاروائی نہیں کرسکتی مگر تا حال ان آزاد سہولتکاروں کے خلاف سخت اقدامات سے اجتناب پر قوم تشویش میں مبتلا ھے جبکہ ایک عام شہری ایک روٹی چوری کے الزام تہمت بہتان پر سالہا سال قید و مشقت سے گزر جاتا ھے گر یہی نا انصافی کا عمل رھا تو نہ فوجی عدالت کی وقعت رھے گی اور نہ ہی سول عدالتوں کا وقار بحال ھوسکے گا پاکستان فیصلہ کی گھڑی پر کھڑا ھے زدرست فیصلہ اس کے مستقبل کی تابناکی اور روشن قندیل ثابت ھوگا اور غلط فیصلہ تباہی و بربادی کا سبب ثابت ھوگا۔ بائیس کڑور عوام کو زندہ بچانے کیلئے ایک ہزار سیاستدان کا بے دخل جائز ھے۔۔۔۔!!

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.