MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت نے بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی ، وزراء اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی تاہم کابینہ کے اجلاس میں مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا جس پر بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی کیوں کہ بازاروں کے اوقات کار تبدیل کرکے دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سپلائی چین میں کمی کا سامنا ہے کیوں کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کیے گئے ، پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا ، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم کی جانب سے یہ فیصلہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا۔ ادھر خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول پر 35 فیصد کٹوتی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری آفس کو مراسلہ ارسال کردیا ، کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا اور فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.