پشتون آباد واقعہ پر عبدالخالق ہزارہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،حکومت انکے نقصانات کا ازالہ کریں ،محمد آصف ترین
کوئٹہ(مسائل نیوز)پشتون آباد واقعہ پر منسٹر سپورٹس عبدالخالق ھزارہ کی خاموشی سوالیہ نشان ھے پورے حلقے کی بجائے مخصوص طبقے کی سیاست نے انکی اصلیت دونوں کے سامنے عیاں کی حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر کمیٹی تشکیل دیں کر انکے نقصانات کا ازالہ کریں محمد آصف ترین
سربراہ کمیٹی متاثرین تارو چوک پشتون آباد پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سئینیر رہنما محمد آصف ترین نے تارو چوک پشتون آباد کپڑا مارکیٹ کے دورے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ عید کے پر مسرت موقع پر تاروچوک مارکیٹ کے دکاندار جنکی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئے انکی زندگی کی جمع پونجی کے خاتمے کے علاوہ قرض داری اور بے روزگاری انکا مقدر بننے جارھی ھے لیکن علاقے کا منتخب نمائندہ سپورٹس منسٹر عبدالخالق ھزارہ کو دورہ کرکے انکے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومتی سطح پر مالی معاونت کرنا تو دور کی بات اظہار یکجہتی کے دو لفط تک نہیں کہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انکی سیاست زاتی مفادات اور مخصوص طبقے کے لئے ہیں جس سے یقینی طور لسانیت، اور نفرت کی فضاء پروان چڑے گی اور بھائی چارے او محبت کے شمعیں مدھم ہوگی حکومت بلوچستان ایمرجنسی بنیادوں پر کمیٹی تشکیل دیں بصورت دیگر کسی بھی طرح قانونی احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائے گا
[…] (مسائل نیوز)پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد آصف ترین کے زہر صدارت پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا […]
[…] نیوز) صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ھزارہ، سینیٹر منظور کاکڑ، ایم پی اے نصراللہ زیرے، سابق گورنر […]