MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویڈیو اصلی ہے یا جعلی؟ پی ٹی اے نے ڈیپ فیک ویڈیوز کی پہچان کا آسان طریقہ بتا دیا

0 136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کو ڈیپ فیک ویڈیوز سے بچانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے جھوٹی ویڈیوز بنا کر لوگوں کی ساکھ، پرائیویسی اور اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اس لیے اس سے محتاط رہنا ضروری ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ڈیپ فیک ویڈیوز کی پہچان کے لیے چند علامات پر غور کیا جا سکتا ہے جیسے آنکھوں کی غیر فطری حرکت، چہرے کے تاثرات میں فرق، آواز اور لبوں کی ہم آہنگی میں تضاد، یا چہرے پر نظر آنے والی جھوٹی یا غیر معمولی حرکات۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کی تصدیق کے لیے مستند آن لائن ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں اور ایسی ویڈیوز کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ معاشرے میں غلط معلومات پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ ڈیپ فیک مواد نہ صرف جھوٹ کو فروغ دیتا ہے بلکہ یہ سنگین قانونی اور سماجی مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے اس لیے اس حوالے سے محتاط اور باخبر رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.