MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مراد سعید کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو حکم جاری کر دیا

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پولیس اور ایف آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعیدکی گرفتاری سے روک دیا ہے ۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اورگرفتاری سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ ہفتے تک مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.