نواز شریف کی رائے کا احترام لیکن ججز کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے،شاہد خاقان
اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی رائے میں ججوں کےخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید نے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے فل بینچ بنانے کی بات نہ سن کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے مگر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے عدلیہ میں تقیسم پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پر لازم تھا کہ اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے، انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی اور فیصلہ متنازع ہو گیا، ججز کیخلاف ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں۔