MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن کے چہرے پہلے کرپشن میں لتھڑے ہوئے تھے اب انکے گلے میں ملک کیخلاف سازش کا طوق بھی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

5 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصا ف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو کالے کرتوت کئے ہیں اب یہ رات کے اندھیرے میں ہی پریس کانفرنسز کریں گے ،پہلے ان کے چہرے کرپشن میں لتھڑے ہوئے تھے اب ان کے گلے میں ملک کے خلاف سازش کا طوق بھی لٹکا ہوا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ کرپشن کے بعد ملک کے خلاف سازش کرنا بھی آپ کے گلے کا طوق بن گیا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کن کے سہارے چلتی ہے سب آشکار ہو چکا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن کو خط دیکھنے کیلئے قومی سطح کی حامل کمیٹی میں بلایا گیا تو کیوں راہ فرار اختیار کی گئی ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ اس سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ عام انتخابات میں انڈے اور ٹماٹر کسے پڑیں گے یہ آپ اچھی طرح جانتی ہیں، سیاست کو آلودہ کرنے والے آج دودھ کے دھلے ہوئے بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بننے والے عام انتخابات میں عوام کو منہ نہیں دکھا سکیں گے، عام انتخابات میں ان شا اللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی اور منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] رہنما و پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ ایسوسی ایشن ملک میں اپنی مرضی کا نظام […]

  2. […] انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان یا پی ٹی آئی کا خواب دیکھنے […]

  3. […] انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کسی کی فرمائش […]

  4. […] (مسائل نیوز) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ صدف نعیم کی موت کے معاملے کو غلط رنگ دیا جا […]

  5. […] (مسائل نیوز) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر ردعمل آگیا۔ میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.