زرنش خان نے عمرے کی سعادت کے بعد حجاب کرنا شروع کردیا
کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت کے بعد حجاب کرنا شروع کر دیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ” اداکارہ نے خوبصورت لباس پر حجاب کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں”۔
View this post on Instagram
- Advertisement -
اس سے قبل اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں”۔
خیال رہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے انسٹا گرام پر 49 پوسٹ باقی رہ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔