MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شبمن گل کی بالی ووڈ کرش سارہ علی خان نہیں کوئی اور ہے،کرکٹر نے انکشاف کرد یا

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز)نوجوان بھارتی بیٹر شبمن گل ڈیٹنگ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کرتے ہیں جبکہ ان کی چاہت کوئی اور اداکارہ نکلیں۔

- Advertisement -

انڈیاٹائمز کے مطابق بھارتی کرکٹر شبمن گل حالیہ دنوں میں اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ملاقاتیں کرتے نظر آئے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی اداکارہ سارہ علی خان اور کرکٹر شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹر شمبن گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کرش کا نام بتا دیا۔ انہوں جواب میں سارہ علی خان کا نام نہیں بلکہ کسی اور اداکارہ کو قرار دے دیا۔ جب گل سے ان کے کرش کے بارے میں پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکار رشمیکا مندانا کا نام لیا۔بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ “بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کونسی ہیں؟” جس کے جواب میں انہوں سارہ علی خان کا نام لیا۔اسی طرح جب ان سے سوال کیا گیا کہ” کیا آپ حال میں سارہ کے ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں” . جس کا جواب میں شبمن بولے “شاید”۔یہ خبر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر کے اس اظہار پردلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔ تاہم رشمیکا منڈنا نے ابھی تک گل کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ رشمیکا منڈنا ایک مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے 2016 میں “کنڑ” فلم کریک پارٹی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 2021 کی تیلگو فلم “پشپا” میں اللو ارجن کے ساتھ نظر آنے کے بعد ایک پین انڈیا اداکارہ بن گئیں۔ مندنا بالی ووڈ کی دو فلموں، “گڈ بائی” اور “مشن مجنوں”میں بھی نظر آ چکی ہیں اور فی الحال دو مزید فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس میں “پشپا” کا سیکوئل، “پشپا: دی رول”، اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم “اینیمل” شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.