MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے میں دھوکا دینے والوں کو 14 سال سزا ہوگی، سینیٹر منظور کاکڑ

0 317

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ، اسلام آباد (مسائل نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اورسیز پاکستانی کے چیئرمین سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیز نے پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے میں دھوکا دینے والوں کی سزاؤں میں اضافہ اور بیرون ملک سفارت خانوں میں مزدور اتاشی لگانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا، پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے میں دھوکہ دینے اور ان سے غلط کام کروانے میں ملوث افراد کی سزا 7سال سے بڑھا کر 14سال کردی گئی،کمیٹی میں انڈسٹریل ریلیشن ترمیمی بل 2022کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا،یہ بات انہوں نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ بیرون ملک جیلوں میں 10ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔کمیٹی نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کے تفصیلات طلب کرلیں، سینیٹر زرقا نے کہاکہ مزدور پاکستان کو سرمایہ بھیجتے ہیں ان کے تحفظ کے لیے بل لائی ہوں پاکستان سے نوجوان لڑکیوں کو نوکریوں کا کہے کران سے بیرون ملک غلط کام کروائے جاتے ہیں اس کے روک تھام کے لیے سزاؤں میں اضافہ کیاجارہاہے۔اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹررانا محمود الحسن،سینیٹرشاہین خالد بٹ اور سینیٹر زرقا تیمور نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اورسیز اور سیکرٹری اوسیز نے شرکت نہیں کی جس پر کمیٹی نے برہمی کااظہارکیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر اور سیکرٹری اجلاس میں نہیں ہیں ان میں سے ایک کو لازمی ہوناچاہیے تھا۔جس پرجوائنٹ سیکرٹری وزارت نے کہاکہ 2جنوری کو نوٹس ملا اس لیے وزیر اور سیکرٹری نہیں ہیں وفاقی سیکرٹری لاہور گئے ہوئے ہیں۔کمیٹی میں انڈسٹریل ریلیشن ترمیمی بل 2022 زیر غور آیا۔ قائمقام چیئرمین نیشنل انڈسڑیل ریلیشن کمیشن آف پاکستان نور زمان نے کمیٹی کو ترمیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔حکام نے کہاکہ ایکٹ میں جہاں جہاں پرگورنمنٹ کا لفظ استعمال ہواہے اس کو وزیراعظم سے تبدیل کیا جارہاہے مصطفی امپیکٹ کیس میں عدالت نے گورنمنٹ کو کابینہ قرار دیا ہے جس کے بعد اس کو تبدیل کیا جارہاہے۔کیوں کہ چھوٹے چھوٹے معاملے کے لیے کابینہ کے فیصلے کاانتظار کرناپڑتاتھا 2016سے پہلے یہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتاتھا مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجاز اتھارٹی کابینہ بن گئی ہے جس کی وجہ سے معاملات متاثر ہورہے ہیں جس کے بعد کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام ایکٹ(قانون سازی میں) جہاں جہاں گورنمنٹ آیا ہے اس کو وزیراعظم سے تبدیل کیاجائے اس طرح تمام متعلقہ وزارتوں میں ترمیم کیا جارہاہے۔ہر معاملہ منظوری کے لیے کابینہ کو نہیں بھیجا جاسکتا ہے۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ترمیم کی مخالفت کی اور کہاکہ سپریم کورٹ نے اگر فیصلہ کیاہے تو ٹھیک ہی کیاہے اس کو کابینہ ہی رہنا دیں وزیراعظم نہ کریں۔جس کے بعد کمیٹی نے انڈسٹریل ریلیشن ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے مخالفت کی۔کمیٹی میں سینیٹرزرقا تیمور نے داایمیگریشن ترمیمی بل 2022کمیٹی میں پیش کیا۔بل میں بیرون ملک پاکستانیوں خاص طور پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے سفارت خانوں میں لیبر اتاشی تعینات کرنے اور پاکستان سے پاکستانیوں کو بھرتی کرکے بیرون ملک غلط کام کرانے پر سزاؤں میں اضافے کی استعداد کی گئی۔بل کے تحت بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں مزدور اتاشی تعینات کیاجائے گا اور اس کے ساتھ جو پاکستانیوں کو بیرون ملک لے کر جائے گا اور ان کو بیرون ملک غلط کام یا جو ان سے پاکستان میں کہاگیاہوگاا سکے برخلاف کام لے گا اس کی سزا 7سال سے بڑھا کر 14سال کردی گئی۔سینیٹ…

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.