MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرے دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا’ مونس الٰہی نے ویڈیو شیئر کر دی

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کوسمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.