مچھلیوں نے گاڑی ’ڈرائیو‘ کرنا بھی سیکھ لیا!
تل ابیب(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے سنہری مچھلیوں (گولڈفش) کو اس قابل بنا لیا ہے کہ وہ اپنی غذا تک پہنچنے کےلیے گاڑی بھی ’ڈرائیو‘ کرسکیں۔یہ دلچسپ تجربہ اسرائیل کی بن گوریئن یونیورسٹی میں کیا گیا جس میں گولڈ فش قسم کی چھ مچھلیوں کو صاف پانی سے بھرے ہوئے اور شفاف دیواروں والے ایک ایکویریئم میں باری باری رکھا گیا۔خاص طرح کے اس ایکویریئم کو پہیوں والی ایک ٹرالی پر رکھا گیا تھا جسے حرکت دینے کےلیے موٹریں نصب تھیں۔
- Advertisement -
اس کے بعد ایکویریئم میں باری باری سنہری مچھلیاں چھوڑی گئیں جنہیں ایکویریئم کو ’ڈرائیو‘ کرتے ہوئے دیوار پر لگی تصویر کے قریب پہنچانے کی تربیت دی گئی۔ان میں سے کچھ خاص تصویریں ایسی تھیں جن کے بالکل قریب پہنچنے پر ایکویریئم میں گولڈ فش کے کھانے کےلیے چارہ گرایا جاتا جبکہ کچھ تصویروں کے پاس پہنچ کر ایسا نہیں ہوتا تھا۔صرف چند دن کی تربیت سے یہ مچھلیاں ان تصویروں کو پہچاننے لگیں جن کے قریب جا کر انہیں کھانے کو چارہ مل جاتا تھا
جبکہ انہوں نے ’جعلی‘ تصویروں کو پہچاننا بھی سیکھ لیا تھا۔ایکویریئم کے ساتھ ہی ایک لمبی سلاخ کے اوپر کیمرا نصب تھا جو پانی میں گولڈ فش کی حرکت پر نظر رکھتا تھا اور اسی حساب سے (موٹروں کے ذریعے) پہیوں کو حرکت میں لاتا تھا۔مثلاً اگر مچھلی ایکویریئم کے بالکل درمیان میں ہے تو یہ ٹرالی ساکت رہے گی لیکن جیسے ہی مچھلی اپنے دائیں جانب تیرنا شروع کرے گی تو ٹرالی بھی اسی سمت میں حرکت کرنے لگے گی۔تجربے کی ابتداءمیں ایکویریئم کو ٹرالی سمیت ایک کمرے کے درمیان میں رکھا گیا