سونے کی قیمت میں یکمشت بڑا اضافہ، 6 دسمبر2025 کو سونا کتنے مہنگے نرخوں پر دستیاب؟
لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعہ کے روز یکمشت 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 44 ہزار 462روپے فی تولہ ہوگئی۔سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات 4دسمبر کو سونے کے نئے نرخ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 24قیراط 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونا فی 10گرام 3لاکھ 81 ہزار 54 روپے کی سطح پر آگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 358 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 3لاکھ 49 ہزار 312روپے فی 10گرام ہوگیا۔
- Advertisement -
سونے کی قیمت
واضح رہے کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالرز فی اونس کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4ہزار 221 ڈالرز فی اونس ہوگئی اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹس پر بھی پڑا ہے۔
ملک بھر میں 24قیراط چاندی کی قیمت فی تولہ 72 روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی نئی قیمت 6ہزار 72 روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 24قیراط 10گرام چاندی کی قیمت میں بھی 61 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور چاندی 5 ہزار 205 روپے فی 10گرام کی سطح پر آگئی۔