MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم خان سواتی نے بیرون ملک اپنے عیاش و عشرت کے زندگی اپنے وطن کی ترقی اور قوم کی کامیابی کی خاطر قربان کیا ،محمد آصف ترین

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا بزرگ سینیٹر اعظم خان سواتی نے بیرون ملک اپنے عیاش و عشرت کے زندگی اپنے وطن کی ترقی اور قوم کی کامیابی کی خاطر قربان کیا بطور قوم ہمیں ان جیسے لوگوں کی قدر کرکے ہی اپنی منزلیں حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امپورٹڈ و بزدل حکومت سمجھتی ھے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں اور ظلم سے حق و سچ کا راستہ نہیں روک سکتی اعظم خان سواتی پر اس سے پہلے ناقابل برداشت ظلم ڈھائے گئیں کیا لیکن جب وہ نہیں بکے نہیں جھکے تو حکومت نے انکی ذاتی اور فیملی کی زندگی کو نشانہ بنایا جو حقیقت میں انسانیت کی تذلیل اور پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اعظم خان سواتی اپنے حق کے لئے کھڑے رھے پارلیمنٹ، سینٹ اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اب ایک بار پھر بزرگ سینیٹر اعظم خان سواتی پر کئی مقدار درج کئے گئے تو انہوں نے نواز شریف کی طرح بھاگنے کی بجائے اپنے خلاف کیسز کا سامنا کر رھے ھے جس پر ہم سب کو فخر و ناز ھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.