MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی خود کو ڈاکو کہنے پر عمران خان سے بدلہ لیتے ہوئے کھیل رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

1 476

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی خود کو ڈاکو کہنے پر عمران خان سے بدلہ لیتے ہوئے کھیل رہے ہیں،سلیکٹڈ اور سلیکٹر پکڑے جانے پر اب آپس میں لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ

- Advertisement -

باجوہ اور عمران نیازی کے ایک دوسرے پر بے وفائی کے طعنے سلیکٹڈ کی حقیقت آشکار کر گئے، پرویز الٰہی نے بھی تسلیم کرلیا کہ عثمان بزدار کے چار سالہ پنجاب حکومت میں وقت ضائع کیا گیا، اب تو پرویز الٰہی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے آگے جا سکتے ہیں ، پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں اور عمران خان سے خود کو ڈاکو کہنے کا بدلہ لے رہے ہیں ۔صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پرویز الٰہی کے احکامات پر ہوگی ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ نیازی کو توشہ خانہ گھڑی سمیت مالم جبہ، بی آر ٹی اور القادر یونیورسٹی کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا ، عمران خان کی کسانوں کی زمین اپنے مالی سہولت کاروں کو اونے پونے بیچنے کی بھی پکڑ ہوگی، عمران اور گوگی ٹولہ جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا اور قوم کی لوٹی دولت ان سے واپس نکلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جو عمران خان کے جانثار بنے پھرتے ہیں کل یہی لوگ عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ،نیازی بابا چالیس چوروں کی چوری کے مال پر لڑائی ہو چکی ہے ، چوریوں اور ڈاکوئوں میں حصے دار نیازی کو پکڑوائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.