MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن کی قطر اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن کی قطر اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی طرف سے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس دوران سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے خواہشمند مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی، جس کو ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ جیم کی بوتلوں میں چُھپا رکھا تھا۔ دو روز قبل کراچی سے شارجہ جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر سے بھی 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی۔
ترجمان اے ایس ایف سے معلوم ہوا کہ مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس دوران آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپائی ہوئی ملی جس کا اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگا کر منشیات برآمد کی اور اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2 کلو 068 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ادھر ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس مقصد کے لیے انسداد منشیات فورس کی طرف سے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا، اے این ایف کی کارروائی میں جوڑے کے سوٹ کیس سے 2 کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی، مسافر محمد الیاس اور اس کی اہلیہ نے آئس انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی، انسداد منشیات فورس نے مسافر جوڑے کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منشیات شارجہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.