MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنالیا

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بسنت کی بعض تقاریب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے ایک دن اندرون شہر میں بسنت منانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے وہاں نواز شریف پرانی یادوں کو تازہ کریں گے۔

نواز شریف لاہوری کلچر کے دلدادہ ہیں اور بسنت کے حوالے سے انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس تگ و دو میں رہے کہ محفوظ بسنت کیسے منائی جائے اس دوران انہوں نے پنجاب کے کلچر سے دلچسپی رکھنے والوں سے متعدد بار میٹنگز کیں۔

- Advertisement -

نواز شریف بچپن اور لڑکپن میں اندرون شہر میں کافی وقت گزار چکے ہیں، بسنت کے حوالے سے ان کا مؤقف ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر اور موسمی تہوار ہے، اس سے پنجاب کا کلچر اجاگر ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.