MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کیلئے ہے۔مزمل اسلم نے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے 8 ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نیایکسپورٹرز اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.