MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لورالائی گرلز کاج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد جس میں طلبات اور اساتزہ نےکھیلوں میں حصہ لیا

1 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(ویب ڈیسک) گرلز کاج لورالائی میں سالانہ سپورٹس ویک بتعاون پرنسپل گرلز کاج لورالائی اور محکمہ سپورٹس لورالائی منعقد ہوا جس میں طالبات اور اساتزہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنے فن کھیل کا مظاہرہ کیا۔فائنل میچ کے دن کے حوالے سے تقسیم انعامات کے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈویڑنل مانیٹرینگ افیسر پروفیسر طارق عزیز کاکڑ تھے ،تقسیم انعامات کے تقریب سے پرنسپل ڈاکٹر لبنی رشی

،سپورٹس افیسر ظفر شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر طالبات اساتزہ کالج عملہ ایاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے مہان خصوصی ڈی ایم او پروفیسر طارق عزیز کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہے اور سپورٹس ایک انسان کے اندر مثبت سوچ مثبت فکر اور صحت مند ذہین کو فروغ دیتا ہے اور اساتزہ کرام انکے ساتھ ساتھ نصاب کو مکمل کرنے پر بھی توجہ دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے ابادی کا ادھا حصہ ہونے پر ہم اسے کسی بھی شعبے میں نظر انداز نہیں کرسکتے۔اسموقع پروفیسر ڈاکٹر لبنی رشی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ظفراللہ شاہ اوراساتذہ کی کوششوں سے بہترین سپورٹس ویک کاانعقاد سےطالبات کیلئے کھیل کے مواقع فراہم ہوئے ہیں

جو قابل دادہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند انسان اورمعاشرےکیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ صحت اورکھیل بھی ضروری ہے اس موقع پر ڈی ایم او پروفیسر طارق عزیز کاکڑ ،پرنسپل گرلز کالج لورالائی ڈاکٹر لبنی رشی اور سپورٹس افیسر ظفر اللہ شائ نے طالبات اور اساتزہ میں انعامات تقسیم کئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] بگٹی (مسائل نیوز)ڈيرہ بگٹی 14 اگست کے سلسلے میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا فائنل میچ میں مہمان خصوصی ، اسسٹنٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.