مارچ کے پہلے ہفتے میں آل بلوچستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سبی میں کیا جائے گا جس میں صوبے بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی،اسحاق جمالی
کوٸٹہ (مسائل نیوز ) سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں آل بلوچستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سبی میں کیا جاۓ گا جس میں صوبے بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب سپورٹس کمپليکس میں پہلا آل کوئٹہ ڈی جی سپورٹس اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری و اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹیز کامران خورشيد، کرکٹ آرگنائزر و کوچ محکمہ کھیل جہانزیب خان، عبدالرشید، آصف دشتی و دیگر نے شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور داد دیتا ہوں کہ انہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور محنت کی انہوں نے کہا کہ کوٸٹہ میں پہلی بار ٹیپ بال کے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلٸے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحيتوں کو اجاگر کر سکیں کھلاڑیوں کے شوق و جذبے کو دیکھتے ہوۓ
- Advertisement -

محکمہ کھیل نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان میں آل کوٸٹہ ٹیپ بال ناٸٹ کپ بھی منعقد کیا جاۓ گا جس میں کوٸٹہ کی تمام ٹیموں کو موقع دیا جاۓ گا اس کے بعد کوشش ہوگی کہ جون میں آل پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کوٸٹہ میں کیا جاۓ انہوں نے فاٸنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہتین کھیل کا مظاہرہ کیا کھلاڑی اسی طرح ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ ہمارا صوبہ ایک پرامن صوبہ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہونے کیساتھ کھیلوں سے پیار کرتے ہیں قبل ازیں ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فاٸنل میچ کھیلا گیا جس میں الصفیان ٹیم نے وحدت گرین ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی، الصفیان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 8 اوورز میں 128 رنز بناۓ جواب میں 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وحدت گرین ٹیم 119 رنز بنا سکی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیساتھ نقد ایک لاکھ، رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کیساتھ نقد پچاس ہزار روپے انعام جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی میرواٸس خان اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی احسان افغان کو بھی نقد انعام دیا گیا