MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں گیس کی عدم فراہمی اور معطلی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں گیس کی عدم فراہمی اور معطلی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن مےں کہاگےا کہ ملک میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی وبحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

- Advertisement -

سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تبدیلی کی دعویدار حکومت کیسی تبدیلی اور کیسے اچھے دن لائی ہے؟، شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے جب سے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت آئی ہے،

گیس مہنگی اور عدم دستیاب ہے۔،عوام کو سہولیات اور ان کی مشکلات میں کمی لانا کسی بھی ریاست اور حکومت کی سب سے اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کی مشکلات بے تحاشہ اضافہ،لوگ فاقوں کیوجہ سے خوکشیوں پر مجبور ہیں۔ قرارداد مےں وفاقی حکومت سے مطالبہ کےا گےا کہ وہ عوام کی مشکلات میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیاکی جائیںاورگھروں میں گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.