MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت سے تجارت کا فی الفور کوئی ارادہ نہیں

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت کا فی الفور کوئی ارادہ نہیں۔دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت سے سبزیاں برآمد کرنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کے پاس اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں سبزیوں کی درآمد کی سہولت کے لیے خطے کے ممالک سے رابطے میں ہیں۔
بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔جب کہ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزی خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا،سینیٹر پلوشہ خان نے اجلاس میں بھارت سے سبزیوں کی درآمد کا معاملہ اٹھا دیا۔
پلوشہ خان نے پوچھا کہ وزارت تجارت بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر غور کررہی ہے؟وزیر خزانہ کہہ رہے کہ نجی کمپنیاں بھارت سے درآمد کی تجویز دے رہی ہیں۔ وفاقی وزیر تحارت نوید قمر نے وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت سے سبزیاں درآمد کی اب تک اجازت نہیں دی گئی،بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت سے سبزیاں درآمد کا فیصلہ بھی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے درآمد بھی نجی کمپنیوں کے ذریعے ہوگی،حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچااور نئی فصل پانی کے کھڑا ہونے سے کاشت نہیں ہوسکتی،سیلاب سے زرعی شعبہ متاثرہ ہوا آئندہ ماہ ہمیں خوراک کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.