MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوسرا ون ڈے! پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کونسی دو تبدیلیاں؟

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

منگل کے روز ہونے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور شائقینِ کرکٹ ایک اور دلچسپ میچ کی توقع کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے میچ میں شامل ابرار احمد اور حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کو موقع دیا گیا ہے۔

ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق فیصل آباد کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے تاہم شام کے اوقات میں بالرز کو مدد ملنے کا امکان ہے جو میچ کے نتیجے پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.