ایلون مسک نے بھی مذہبی تبلیغ کا علم بلند کردیا، امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل
واشنگٹن (مسائل نیوز)ایلون مسک کا روحانی بیداری کی مہم کی حمایت کا اعلان، امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل
ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر مذہب اور سماجی اقدار سے متعلق بحث کو زندہ کر دیا ہے۔
ایلون مسک نے گزشتہ ماہ قتل ہونے والے قدامت پسند سوشل ایکٹوسٹ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک کے “ہولی ری وائیول” (روحانی بیداری) نامی پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے امریکی عوام سے چرچ واپسی اور ایمان سے دوبارہ جڑنے کی اپیل کی ہے۔
- Advertisement -
یہ پیغام ایریکا کرک نے پوسٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ “امریکا کو دوبارہ ایمان، خاندان اور برادری کی بنیادوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔”
ایلون مسک کی جانب سے اس پیغام کی حمایت کو امریکا میں روایتی اقدار اور قدامت پسند روحانی رجحان کی تقویت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مسک کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور مختلف حلقوں میں مذہب کے قومی زندگی میں کردار پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کا یہ اقدام امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی بے حسی کے خلاف ایک علامتی پیغام ہے، جو ٹیکنالوجی اور جدیدیت کے باوجود روحانی وابستگی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔