MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کے لئے گھروں کی تعمیر میں پیش پیش

1 365

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 100 سیلاب زدگان خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔حدیقہ کیانی وسیلہ راہ مہم کے ذریعے سیلاب زرگان کی مدد کے لیے اپنی خدمات ادا کر رہی ہیں ۔ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے بتایا کہ 100 پکے گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے درمیان میں سو مزید پکے گھروں کی تعمیر کا معاہدہ طے پاجائے گا۔گلوکارہ نے اپیل کی کہ جلدازجلد سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔ سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں، سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے جوکہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے سخت ترین ہوں گی۔حدیقہ کیانی نے ابتدا سے ہی سیلاب میں گھرے افراد کی آواز بننے اور ان کی مدد کے لیے کوشش کی۔ حدیقہ کیانی وہ واحد پاکستانی سیلبریٹی ہیں جو سیلاب متاثرین کی آواز بنی ہوئی ہیں اور ان کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں تک پہنچ بھی رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حدیقہ کیانی اپنی مہم کے ذریعے امدادی سامان بھی فراہم کررہی ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 100گھروں کی تعمیر مکمل کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.