MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان قومی اسمبلی کی 9نشستوں پرخود ضمنی الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ

0 424

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑے مخمصے کا شکار ہے پارٹی کے اندر تقسیم ہے، پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، عمران خان نے اس کمزوری پر پردہ ڈالنے کیلئے 9نشستوں پر انتخاب لڑنے کا

- Advertisement -

فیصلہ کیا ہے، عمران خان واقعی جلد انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں ، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملہ پر عمران خان یک ساتھ نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے فارن ڈونرز ان سے پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان کو غم ہے کہ پاکستان کیوں دوبارہ استحکام کی طرف گامزن ہوگیا ہے، فارن فنڈنگ کیس کے بعد قوم نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ، یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان بھارتیوں اور پاکستان دشمنوں سے پیسہ لیتے رہے، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے چاہے وہ حلف نامہ کی صورت میں ہو یا سرٹیفکیٹ کی صورت میں ہو، عمران خان پانچ سال غلط بیانی کرتے اور جھوٹے سرٹیفکیٹ دیتے رہے، عمران خان نے تیرہ سے زیادہ اکاؤنٹس چھپائے جن میں کروڑوں روپیہ باہر سے آتا تھا، پی ٹی آئی کے دفتر کے چپراسی اور آفس بوائے کے نام پر کروڑوں روپے آتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.