بلوچستان میں سیلابی صورتحال، قلعہ سیف اللہ میں سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان نارتھ کا ریسکیو آپریشن
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے بعد سول انتظامیہ اور تعاون سیکورٹی فورسز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایف سی بلوچستان نارتھ نے قلعہ سیف الله کے علاقے خوشنوب میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوۓ سیلابی ریلے میں بہنے والوں کی 5 لاشیں برآمد کرلی جن میں چار خواتین اور 1 بچے کی لاشیں شامل ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے 25 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
- Advertisement -

اورایف سی کی طرف سے سیلاب زدگان میں راشن بھی تقسیم کیا۔
مقامی افراد نے ان اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات […]