محکمہ موسمیات کی مسلسل4دن تک بارش کی پیشگوئی
لاہور (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہریوں کو بارش کی نوید سنادی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ 10 جولائی سے 13 جولائی تک شہر میں بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ منگل کے روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔
[…] (مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے […]
[…] میں بارش نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔لاہور میں 7 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ایم ڈی واسا نے […]