MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہرنائی،پانچ میل کے مقام پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکار، 15 افراد شدید زخمی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی (مسائل نیوز) ہرنائی کے علاقے ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ پرے غڑی کے مقام پر بابیان پیر شہر سے تعلق رکھنے والے باجڑ استاد کا پک ڈاٹسن کا اسٹیرنگ فری ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا۔ 15 کے بندے شدید زخمی۔ ہرنائی لیویز اور محکمہ ہیلتھ ہرنائی کے عملے کی بہترین ڈیوٹی کی بدولت کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے (5 میل چوکی کے لیویز اہلکاروں انچارج سمیت) اور محکمہ ہیلتھ ہرنائی کے عملے کے لئے بہترین کارکردگی پر تعرفی سرٹیفیکٹ فراہم کرنے کی استدعا کے علاقے 5 میل پرے غڑی کے مقام پر باجڑ استاد جس کا تعلق کلی پیر شہر سے ہیں۔ جو کہ کوئٹہ سے مریضوں کو لیکر اپنے گھر جارہا تھا۔ جس میں 15 بندے سوار تھے۔ اسٹیرنگ فری ہونے کی وجہ سے روڈ سے نیچے گہری کھائی میں گرا۔ جس پر عین اسی وقت 5 میل لیویز چوکی کے انچارج رسالدار ملک حبیب اللہ، حوالدار گل زمان، سپاہی عبدالناصر، سپاہی عبدالقدیر اور سپاہی رقیب جان نے پہچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
زخمیوں میں بہار خان، ظاہر، ولات خان، غوث بخش، سیدال، زرینہ، خلیل، محمد یونس، راجبین، خیر بخش، سیف اللہ، پاکیزہ، شربت خان اور لونگ خان شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی میں ڈاکٹروں نے اسی وقت ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کا بہترین علاج کیا۔ جن زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کرنے کی ضرورت تھی۔ انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ جن کی حالت بہتر تھی۔ انہیں علاج کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان، کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے ہرنائی کے ان لیویز اہلکاروں جن میں میل لیویز چوکی کے انچارج رسالدار ملک حبیب اللہ، حوالدار گل زمان، سپاہی عبدالناصر، سپاہی عبدالقدیر اور سپاہی رقیب جان اور ہرنائی ہسپتال کے عملے کے لئے تعرفی اسناد اور نقد انعامات کی استدعا کی جاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.