MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواب میں آئے ہندسوں سے لاٹری جیتنے والی خاتون

0 338

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وِکٹوریا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک خاتون نے خواب میں آئے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔آسٹریلوی ریاست وِکٹوریا کے شہر ایلٹونا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق انہوں نے دی لوٹ کی ویب سائٹ سے 12 اپریل کا ’منڈے اینڈ وینزڈے لوٹو ڈرائنگ’ کا ٹکٹ خریدا۔
انہیں لاٹری جیتنے کے متعلق تب علم ہوا جب انہوں نے کئی دن بعد بیلنس جاننے کے لیے اپنا آن لائن اکاؤنٹ چیک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں لاٹری کے نمبر خواب میں آئے۔ انہیں یہ ہندسے یاد رہے اور انہوں نے تمام ہندسوں کو لوٹو ٹکٹ پر لگا دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.