MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد حرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 نسخے تقسیم

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب الندوی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 سے زائد نسخے عطیہ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کے 20 نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے مشترکہ نکات کو فعال کرتے ہوئے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تحفہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.