MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس پر پی ٹی آئی والے جشن منارہے ہیں وہ ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، آغا سراج درانی کا انکشاف

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس سرپرائز پر جشن منارہی ہے وہ خوشی ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائیں گے تو اس کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حالات

- Advertisement -

ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے ۔قبل ازیں منگل کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے پاس ہوئی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواستِ ضمانت واپس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.