کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے. انہوں نے دنیابھر کے جمہوریت کے علمبرداروں کی توجہ کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یوم کشمیر پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی
- Advertisement -
ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی زرغون روڈ گورنر ہاو¿س کوئٹہ سے شروع ہوئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یوم کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا.
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی زرغون روڈ گورنر ہاوس کوئٹہ سے شروع ہوئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی. اس موقع پر رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ اور ڈپٹی کمیشنر عرفان میمن، ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے سربراہ عبدالباری بڑیچ اور سردار زین العابدین خلجی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے.