MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0 29

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سمیت اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ
ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے

نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا

- Advertisement -

انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور جدید حکمتِ عملی ناگزیر ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا،

امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری حکومت کی ترجیح ہے

پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا

بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا،

اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.