عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں،مولانا واسع
لورالائی( ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے املاک اور زراعت کو جو نقصان پہنچا ہے وہاں پر صوبائی حکو مت سروے کر کے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیں اور تمام سرکاری واجبات کو معاف کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی پورے صوبے کے متاثرین کے مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے
- Advertisement -
اور صوبائی حکومت سے کہے گی کہ وہ دن رات ایک کرکے متاثرہ اضلاع کے عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکے مشکلات کو کم سے کم کرنے میں انکی مدد کریں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہمیں صبر وتحمل کے ساتھ حوصلہ رکھنا چاہیئے
انہہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو صوبے کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں پر نظر رکھیں اور الرٹ رہے تاکہ اس خاص سیزن میں عوام کا کوئی جانی ا مالی نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ جے یو ائی کے صوبے بھر میں ضلعی تنظیمیں بھی اس صورتحال میں عوام کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جانب سے امین اور صادق نہیں رہے