MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آبادکے حکمرانوں کواہل بلوچستان کو حقوق دینا ہونگے، مولانا ہدایت الرحمان

2 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اسلام آبادکے حکمرانوں کواہل بلوچستان کو حقوق دینا ہوں گے ۔ہم اسلام آباد اور بلوچستان حکومت سے اپنے جائز حقو ق مانگ رہے ہیں ہم کسی کے خلاف نہیں صرف روزگار وکاروبارکا تحفظ،ساحل وبارڈرزاور چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری وتذلیل کا خاتمہ ،سی پیک کے ثمرات چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

حق دوتحریک میں صوبہ کے نوجوانوں اور ہر طبقے کی حمایت اور جماعت اسلامی کی سرپرستی حاصل رہی جس کے بدولت ہم مکران ڈویژن کے حقوق اجاگر اورمطالبات منوانے میں کامیاب رہے انشاءاللہ گوادردھرنے کے مطالبات حکمران ضرورمانیں گے بصورت دیگر دوسراطریقہ آزمائیں گے۔آج گوادر بارش وسیلاب میں ڈوب رہا ہے مگر حکمرانوں کو فکر نہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے اسلام آبادمیں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی وجماعت اسلامی اسلام آباد کے ذمہ داران وکارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بدقسمتی سے وفاق کیساتھ صوبائی حکومت بھی غفلت وکوتاہی کا شکارہیں لوٹ مار کا بازار گرم ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.