مسلم ممالک کے خطے بھی انگریزوں کے ہاتھوں میں ہے، محمد خان شیرانی
حب(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے حب میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رابطہ آفس حب لسبیلہ کا افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہے ایک وہ حصہ جس میں کچھ ممالک کی اپنی حاکمیت ہے
- Advertisement -
جن میں امریکہ،برطانیہ،فرانس،روس چین اور دوسرا حصہ ان کا ہے جن کی اپنی حاکمیت نہیں ہے ان کے پاس خطے کو چلانے کیلئے انتظام ہے مسلم ممالک کے خطے بھی انگریزوں کے ہاتھوں میں ہے نظام کو وہ چلاتے ہیں ان کے پاس صرف امانتا ہیں اور پوری دنیا میں حاکمیت اقوام متحدہ کے پاس ہے
اور کسی حکمت کو جن اداروں کی ضرورت ہوتی ہے وہ اقوام متحدہ کے پاس ہے حتی کہ ان کی اپنی پولیس انٹرپول ہے اور عدالت کا مرکز ہیگ ہے جبکہ کے بعض حکمرانوں کو اس ہیگ میں پیش ہونے کی ہدایت کرتی ہے اس لئے امانت والے خطوں کو ان کے مالک جو حکم دینگے ان کو ماننا ان کی مجبوری ہوگی بعض ممالک ایسے ہیں جن کی جنگ سیاسی اور معاشی ضرورت ہے پوری دنیا میں جنگ کو مسلط کرنا اس کی معاشی ضرورت ہے