MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف سیکرٹری پنجاب کا مزید کام کرنے سے انکار

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے باوجود پنجاب میں کام کرنے سے انکار کر دیا،کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو مزید 130 روز چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے 130 روز ایکس پاکستان لیو کیلئے درخواست دی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے درخواست میں کہا ہے کہ میں بیرون ملک جانے کا خواہاں ہوں،میری درخواست فوری منظور کی جائے۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پہلے ہی چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹیاں منظور کر چکے ہیں،وزیر اعلٰی پنجاب نے چیف سیکرٹری کی 6 دسمبر تک چھٹی منظور کر رکھی ہے۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی رخصت میں چوتھی بار توسیع کی گئی،عبد اللہ خان سنبل 6 دسمبر تک چیف سیکرٹری پنجاب کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی رخصت کی مدت 7نومب کو ختم ہو رہی تھی تاہم اس میں مزید ایک ماہ تک توسیع کی گئی ہے ۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کامران علی افضل نے 16ستمبر کو دو ہفتے کی رخصت لی تھی جس میں چوتھی بار توسیع کی گئی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد عبد اللہ خان سنبل 6 دسمبرتک چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی آل سیکرٹریز کانفرنس سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ صوبے میں سیاسی مداخلت بہت زیادہ ،کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی۔میں کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.