بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں رات و صبح کے اوقات میں سردی برقرار
کوئٹہ(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی جاری رہے گی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2، قلات میں صفر، زیارت میں منفی 1 اور ژوب میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سبی میں 17، تربت میں 19، نوکنڈی میں 14 اور چمن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی رہی، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور جیوانی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر مناسب لباس پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔