خواتین کے لیے سنہری موقع؟ آج سونے کے ریٹس جان کر حیران رہ جائیں گے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 5 نومبر 2025 بروز بدھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرا فہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 4 نومبر بروز منگل کو ایک تولہ 24 قیراط سونا 3 ہزار 500 روپے کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہیں گے جس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جایں گے۔
- Advertisement -
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرا فہ ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 5 ہزار 22 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 305 روپے خریدی اور بیچی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 3 ہزار 980 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی ایک اعشاریہ 30 ڈالر کی کمی سے 47 اعشاریہ 60 ڈالر کی ہوگئی ہے۔