MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت نے بلوچستان کے اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، ضیاءلانگو

1 455

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچر ڈے کو منانے کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو اساتذہ کی اہمیت واحترام کے بارے میں تعظیم کو اجاگر کرنا ہے تاکہ طالب علم اپنے اساتذہ کی اسی طرح عزت کریں کریں جس طرح وہ اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں کیونکہ اساتذہ کو ہمارے معاشرے اور دین میں روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے ۔مشیر داخلہ میر ضیاءنے کہاکہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کرام کی وجہ سے ہو اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے ،صوبائی حکومت بلوچستان کے اساتذہ کا اکریڈیشن کا درینہ مسئلہ حل کیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)جمعیت کاصوبائی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کااعلان جمعیت علمائے اسلام کی مجلس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.