MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پٹیشنرز کو سنے بغیر سپیکر قومی اسمبلی استعفوں پر اطمینان نہیں کر سکتے ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست گزاروں میں علی محمد خاں، فضل محمد خان ، شوکت علی، شیریں مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد اور محمد اکرم بھی شامل ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ قانون کے مطابق پٹیشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں پر اطمینان نہیں کرسکتا، ابھی الیکشن کااعلان نہیں ہوا، 123 ارکان کےاستعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا، اس لیے پٹیشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر مؤثر نہیں رہا، ممبراسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہواتو انہوں نے درخواست دی، سپیکر نے سنے بغیر شکور شاد کا استعفی منظور کر لیا، شکورشاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت سپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفے منظوری پر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، عدالت سپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، سپیکرتحقیق کرلیں جنہوں نے استعفے دیے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.